Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس

٭ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی زیر صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس منعقد ہوا۔ ٭ اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن)سید حیدر اقبال، محترمہ طاہرہ مشتاق (MPA-W-327)، رانا پھول الرحمٰن (ٹیکنوکریٹ)، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہر تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنوکریٹ)، حافظ عرفان رشید (ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر (ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن) فنانس ڈیپارٹمنٹ، ذیشان انور (چیف ایجوکیشن)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، افتخار سلیم (ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر انتظار بٹ (ڈائریکٹر STEM)یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔ ٭ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو نواز شریف سکول آف ایمیننس فیز I اور فیز II کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران فیز III کو جلد لانچ کرنے سے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ٭ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیف ابراہیم ماڈل سکول (PIMS) بہاولنگر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی۔ ٭ تعلیمی سال 2026-27سے پیف پارٹنر سکولوں کے Biannualکوالٹی ا یشورنس ٹیسٹ (QAT) کے انعقاد کو PECTAA کے ذریعے منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٭ اجلاس میں پیف کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ، نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دائرہ کار میں توسیع،کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے مؤثر نظام اور ادارہ جاتی امور میں شفافیت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Views: 0