Events Details
ایم ڈی پیف شاہد فرید کا پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام اور فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا دورہ
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام اور فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکولز پروگرام سے منسلک سکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایم ڈی پیف نے سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، طلبہ کو فراہم کی جانے والی ضروری سہولیات، سکولوں کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کی مجموعی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ڈی پیف نے PSRP سے منسلک گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کُلے کی، کینٹ لاہور (EMIS-35210352)، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کُلے کی،کینٹ لاہور(EMIS-35210736) اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باہو بولے، کینٹ لاہور (EMIS-35210743) کا دورہ کیا۔ انہوں نے مذکورہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، ایم ڈی پیف نے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک کائنات فاؤنڈیشن ہائی سکول،کینٹ لاہور کا بھی دورہ کیا۔ سکول کی مجموعی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ایم ڈی پیف نے سکول انتظامیہ کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی اور سکول کی حالت، صفائی ستھرائی اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مقررہ معیار کے مطابق بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Views: 0

