Events Details
پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو کے وفد کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ
پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو (PPI) کے وفد نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفد میں ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ کنسلٹنٹ، گریگوری جان لیتھ، کیون اسٹارک اور فریڈ برک بُچلر بشامل تھے۔ اس موقع پر وفد کو پیف کے تعلیمی پروگرامز، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل، مفت و معیاری تعلیم کی فراہمی، طالبات کی تعلیم کے فروغ اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پیف کی جانب سے تعلیمی مواقع میں اضافے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
Views: 0

